مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر و سابق وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی اور قائد حزب اختلاف خواجہ فاروق احمد کی اہم ملاقات۔
ملاقات میں عمران خان کی رہائی ، پارٹی و تنظیمی امور ، آمدہ الیکشن ، مجموعی سیاسی صورتحال و دیگر ایشوز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماوں نے تحریک لبیک کے مارچ شرکا پر پنجاب حکومت کی جانب سے طاقت کے بے دریغ استعمال پر سخت تشویش کا اظہار کیا ۔۔
سابق وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی نے ٹی ایل پی مظاہرین پر فائرنگ اور طاقت کے استعمال کو ریاستی دہشتگردی قرار دیا۔
دونوں رہنماوں نے قائد پاکستان و سفیر کشمیر عمران خان کی رہائی کیلئے بھرپور جدوجہد جاری رکھنے کا عزم کیا ۔۔
عمران خان کی رہائی کو پاکستان کو سیاسی ، سفارتی و دیگر مسائل کے حل کیلئے ناگزیر قرار دیا۔عمران خان کے نامزد وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے انتخاب کو عوام کی جیت قرار دیا۔
آئندہ الیکشن کے حوالے سے بھی جامع حکمت پر مشاورت کی گئی اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پی ٹی آئی آزاد کشمیر ریاست کی مقبول ترین جماعت ہے
آئندہ الیکشن میں جیت پی ٹی آئی کی یقینی ہے ، پوری سیاسی و عوامی قوت کیساتھ الیکشن کی تیاری کی جائے گی۔ چیف الیکشن کمشنر کے فوری تقرر کا بھی مطالبہ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ:اسٹار بیٹر بابر اعظم نے 3 ہزار رنز مکمل کرلئے




