50سال سے یہاں بیٹھے افغان مہاجرین کو وطن واپس جانا ہوگا، وزیر دفاع

اسلام آباد: وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 50سال سے ہماری سرزمین پر بیٹھے افغان مہاجرین کو وطن واپس جانا ہوگا،ہمیں اپنی معیشت کو افغان مہاجرین کے قبضے چھڑانا ہوگا۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر کی گئی پوسٹ میں کہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ حالات نے جو کروٹ لی ہے ( اس کےبعد ) 50 سال سے ہماری سرزمین پہ بیٹھے افغان مہاجرین کو وطن واپس جانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی معیشت کو افغان مہاجرین کے قبضے چھڑانا ہوگا، تندوروں سے لے کر ٹرانسپورٹ، ٹھیکیداری، ڈمپرمافیا،کنسٹرکشن وغیرہ یہ سارےشعبے ہماری معیشت کی بنیاد ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کسی بھی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیاجائیگا، پاکستان کا افغانستان کو دوٹوک پیغام

وزیردفاع نےاپنے بیان میں کہا کہ دنیا میں جیسے سرحدیں ہوتی ہیں پاک افغان سرحد بھی ایسے ہی ہونی چاہیےتاکہ کوئی بھی منہ اٹھا کہ اپنی مرضی سے سرحد عبور نہ کرسکے۔

خیال رہے کہ گذشتہ شب افغان طالبان نے پاکستان پر بلااشتعال حملے کیے جن کا پاک افواج نے بھرپور انداز میں جواب دیا، جوبی کارروائیوں میں 200 سے زائد افغان طالبان اور خارجی ہلاک کر دیے گئے، فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 23 سپوت شہید اور 29 زخمی ہوئے۔

Scroll to Top