قبائلی عوام نے افغانستان کی جانب سے خیبرپختونخوا میں دراندازی کرنے والے دہشت گردوں کے خلاف ہتھیار اٹھانے کا اعلان کر دیا۔
پشتو میں شئیر ہونے والے آڈیو پیغام میں کہا جارہا ہے کہ افغان دہشت گردوں کے خلاف وہ پاک فوج کیساتھ شانہ بشانہ گھڑے ہیں۔
وطن کی دفاع ہم پر فرض ہے اور ہم اس کا دفاع کرنا جانتے ہیں،ہم نے پہلے بھی دہشت گردوں کو سبق سکھایا تھا اور ہم اب بھی آپ کو سبق سکھائیں گے
یاد رہے کہ افغانستان کی جانب سے افغانستان کی جانب سے پختونخوا اور بلوچستان سرحد پر مختلف مقامات پر فائرنگ کی گئی ہے جس کا پاک فوج نے بھرپور جواب دیا ہے جس پر طالبان لاشیں اور چوکیاں چھوڑ کر فرار ہو گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا افغان جارحیت کا منہ توڑ جواب، دشمن پسپائی پر مجبور
سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان فورسز کی فائرنگ کا مقصد خوارج کی تشکیلوں کو بارڈر پار کروانا تھا۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ پاک فوج کی چوکس پوسٹوں کی جانب سے بھرپور اور شدید جواب دیا جارہا ہے۔ پاک فوج نے فوری شدید رد عمل دیتے ہوئے متعدد افغانی پوسٹوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ افغانستان کی جانب سے جارحیت اُس وقت کی جا رہی ہے جب افغان وزیر خارجہ بھارت کے دورے پر ہیں۔




