جے یو آئی کے رہنماحافظ حمد اللّٰہ نے کہا ہےکہ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی بغیر این او سی علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ منظور نہیں کر سکتے ۔
جمعیت علمائے اسلام کے رہنماحافظ حمد اللّٰہ نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کے پی کے میں تبدیلی کے بعد اس سے بھی بد ترین صورت حال ہوگی ۔
ان کا کہنا ہے کہ کیا گوجرانوالہ میں تین سابق پرائم منسٹرز کے خلاف غداری کے پرچے درج نہیں ہوئے تھے؟ ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپورکا استعفیٰ معمہ بن گیا، گورنر نے تاحال دستخط نہیں کئے
ا ن کا مزید کہنا تھا کہ حزب اختلاف کی جماعتیں جتنا حکومت بنانے سے دور رہیں اتنا ہی سیاسی جماعتوں کا فائدہ ہوگا ۔
حافظ حمد اللہ نے حافظ حمد اللہ نے مزید کہا کہ ملک کو اس وقت سیاسی مفاہمت، مکالمے اور استحکام کی ضرورت ہے، نہ کہ محاذ آرائی یا طاقت کے مظاہرے کی ۔
انہوں نے تمام سیاسی قوتوں پر زور دیا کہ وہ ذاتی یا جماعتی مفادات سے بالاتر ہوکر عوامی فلاح اور آئینی تسلسل کے لیے کردار ادا کریں ۔




