چیف سیکرٹری کی زیر صدارت اجلاس، ایکشن کمیٹی معاہدہ پرعملدرآمد کی سمریز ارسال

مظفرآباد:چیف سیکرٹری آزاد کشمیر خوشحال خان کی زیر صدارت جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ معاہدے پر عملدرآمد کا جائزہ لینے اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں سیکرٹریز نے شرکت کی۔

اجلاس میں متعلقہ سیکرٹریز نے جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ طے شدہ معاہدے پر عملدرآمد بارے پراگریس رپورٹس پیش کیں۔

اجلاس میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی سے طے شدہ معاہدے کے مطابق اس پر عملدرآمد کیلئے سمریز اور مکتوبات متعلقہ/ مجاز فورمز کو ارسال کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: چیف سیکرٹری آزاد کشمیر سے امیدوار اسمبلی شوکت جاوید میر کی ملاقات، لیپہ ویلی کے مسائل پر گفتگو

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی حکومت، آزادکشمیر حکومت اور ایکشن کمیٹی کے مابین معاہدہ طے پایا تھا جس پر عملدرآمد کی ذمہ داری وفاقی حکومت نے اٹھائی ہے اور اس سلسلہ میں وزیر امور کشمیر کی سربراہی میں کمیٹی بھی قائم کی گئی ہے۔

 

Scroll to Top