سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے جماعت اسلامی سے استعفیٰ دیدیا

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے جماعت اسلامی سے استعفیٰ دے دیا۔

مشتاق احمد خان نے نجی ٹی وی جیو سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی سے استعفیٰ دینے کی تصدیق کی۔

پروگرام کے میزبان اور سینئر صحافی حامد میر نے مشتاق احمد خان سے پوچھا کہ ان کا سیاسی اسٹیٹس کیا ہے،

جس میں انہوں نے جواب دیا کہ انہوں جماعت اسلامی سے استعفیٰ دیا ہے۔

مشتاق احمد خان نے کہا کہ انہوں نے گلوبل صمود فلوٹیلا پر سفر کے دوران 19 ستمبر کو اپنا استعفیٰ بھیجا، تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہیں اب تک اس استعفی پر کوئی جواب نہیں ملا۔

مشتاق احمد خان نے استعفے کی وجوہات بتاتے ہوئے کہا تنظیم کی اپنی حدود ہوتی ہیں اور بعض اوقات آپ آزادانہ کام کرتے ہیں، میں چاہتا ہوں کہ میں کھل کر انسانی حقوق، جمہوریت، آزاد میڈیا، ڈاکٹر عافیہ، فلسطین اور فیڈریٹنگ یونٹس کے دستوری حقوق کی جدوجہد کروں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں علی وزیر اور ماہ رنگ بلوچ اور منظور پشتین سے ملنے جانا چاہتا ہوں، میں چاہتا ہوں کہ عمران خان کا فری ٹرائل کیا جائے۔

مشتاق احمد خان نے کہا کہ جس رات میں نے استعفیٰ دیا اس رات اسی طرح رویا جس طرح اپنی والدہ کی وفات پر رویا تھا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:شناختی کارڈ کے حصول کا طریقہ کار تبدیل،شہریوں کے دفاترکے چکر ختم

Scroll to Top