کشمیری طلباء کیلئے بڑی خبر،امریکہ کا مفت تعلیم کا سنہری موقع فراہم کرنے کا اعلان

اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل)آزادکشمیر کے طلبا کیلئے امریکہ میں تعلیم کا سنہری موقع آن پہنچا جو امریکا جیسے بڑے ملک میں تعلیم حاصل کر کے اپنا مستقبل سنوارنا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے پاکستانی وکشمیری طلباء کیلئے امریکا کی معروف جامعات میں مکمل اسکالر شپ پر پی ایچ ڈی کے مواقع فراہم کر دیئے۔

ترجمان ایچ ای سی کے مطابق کشمیری اور پاکستانی طلباء اب امریکا کی 300 بہترین جامعات میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرسکیں گے۔ یہ منصوبہ “پاک امریکہ علم راہداری پروگرام” کے تحت شروع کیا گیا ہے۔

درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 نومبر مقرر کی گئی ہے، جبکہ امیدوار صرف ایچ ای سی کی ویب سائٹ کے ذریعے آن لائن درخواست دے سکیں گے۔

کون کون اہل ہوسکتا ہے؟
ترجمان کا کہنا تھا کہ اعلان کے مطابق امیدوار کاآزادکشمیر اور پاکستان کا شہری ہونا لازمی ہے اور درخواست دہندہ کے پاس کم از کم 16 سالہ تعلیم ہونی چاہیے۔

اسکالرشپ میں ٹیوشن فیس، ماہانہ وظیفہ، علاج کی سہولت اور واپسی کا ہوائی ٹکٹ بھی شامل ہوگا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ٹی ایل پی مارچ: اسلام آباد کسی بھی وقت سیل ، موبائل سروس معطل کرنے پرغور

Scroll to Top