راجوری :بھارتی فوج کا بڑے پیمانے پر محاصرہ،گھر گھر تلاشی کی کارروائی جاری

سری نگر(کشمیر ڈیجیٹل) بھارتی فوج نے ضلع راجوری میں بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائی جاری ہے جس سے پورے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ہے۔

بھارتی فوج، پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس اورپولیس کے سپیشل آپریشنزگروپ نے منگل کی شام کوبیرنتھوب کے علاقے میںمشترکہ طور پر کارروائی شروع کی تھی جو بدھ کو مسلسل دوسرے روز بھی جاری رہی۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس جموں زون بی ایس ٹوٹی نے دعوی کیا کہ علاقے میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔بھارتی فورسز نے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کرکے گھر گھر تلاشی شروع کردی۔

پورا علاقہ بھارتی فوج کے محاصرے میں ہے ، بھاری تعداد میں بھارتی فورسز کو تعینات کیا گیا ہے جبکہ ڈرونز کا بھی استعمال کیاجارہا ہے۔

دریں اثنا بھارتی فورسز نے ضلع کپواڑہ کے علاقے وارسن میں بھی محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی ہے۔ ایک سینئر پولیس افسر نے دعویٰ کیا کہ تلاشی کے دوران اسلحے اور گولہ بارود کا ایک ذخیرہ برآمد ہوا ہے۔

قابض حکام لوگوں کے گھروں پر چھاپوں کا جواز پیش کرنے کے لئے اکثر اس طرح کے دعوے کرتے ہیں۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ فوجیوں نے کئی گھروں میں گھس کر خواتین اور بچوں سمیت مکینوں کو ہراساں کیا گیا۔

یہ کارروائیاں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یواے پی اے کے تحت کی گئیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کسی بھی بھارتی جارحیت کا فوری اور فیصلہ کن جواب دینے کیلئے تیار ہیں،کورکمانڈرزکانفرنس

Scroll to Top