اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے وزارت اعلیٰ کے عہدے سے مستعفی ہونےکا اعلان کردیا۔
علی امین گنڈاپور نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے حکم پر وزارت اعلیٰ کے عہدے سے مستعفی ہو رہا ہوں۔
اس سے قبل گفتگو کےدوران بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا تھا کہ علی امین گنڈا پور اگر صوبے میں امن و امان قائم نہیں کرسکتا تو اسے استعفیٰ دے دینا چاہیئے، علی امین گنڈا پور اگر گورننس کے مسائل حل نہیں کرسکتا تو کسی اور کو موقع دینا چاہیئے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:علی امین گنڈاپوروزیراعلیٰ کے عہدے سےفارغ، سہیل آفریدی نامزد،سلیمان اکرم راجہ کی تصدیق