میٹرک، انٹر میڈیٹ کے طلبہ کیلئے نیا گریڈنگ فارمولا نافذکردیا گیا

اسلام آباد: وفاقی تعلیمی بورڈ (فیڈرل بورڈ) نے نیا گریڈنگ فارمولا نافذ کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نیا گریڈنگ سسٹم 2026 سے میٹرک اور انٹر کے فرسٹ ایئر کے امتحانات سے نافذ ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق امتحانات میں 96 سے 100 فیصد نمبر لینے والے طلبہ کو A++ گریڈ ملے گا۔ 91 سے 95 فیصد نمبر پر A+ گریڈ دیا جائےگا۔ 86 سے 90 فیصد نمبر لینے والوں کے لیے A گریڈ مقررکیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایم ڈی کیٹ امتحانات 26 اکتوبر کو ہوں گے، 50ہزار سے زائد امیدوار شامل ہونگے

وفاقی تعلیمی بورڈ کے مطابق 81 سے 85 فیصدکے لیے B++ اور 76 سے 80 فیصد کے لیے B+ گریڈ مقررکیا گیا ہے۔ 71 سے 75 فیصد نمبر پر B گریڈ قرار دیا گیا ہے۔ 61 سے 70 فیصد کے لیے C+ اور 51 سے 60 فیصد کے لیے C گریڈ ہوگا۔

اس کے علاوہ 40 سے 50 فیصد نمبر پر D گریڈ (Emerging) دیا جائےگا۔ 40 فیصد سے کم نمبر لینے والے طلبہ کو “Ungraded” قرار دیا جائےگا۔ ناکام طلبہ دوبارہ امتحان دینے کے اہل ہوں گے اگر وہ دیگر شرائط پوری کریں گے۔

 

Scroll to Top