پاکستان انسانی بحرانوں کے پائیدار حل کیلئے پرعزم،عالمی برادری توجہ دے،انجینئر امیر مقام

جنیوا(کشمیر ڈیجیٹل) وفاقی وزیر برائے سیفران، امور کشمیر اور گلگت بلتستان، انجینئر امیر مقام کا اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین یو این ایچ سی آر کی 76ویں ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس سے خطاب

عالمی برادری جبری نقل مکانی کے مسلے پر قابو پانے کے لئے فوری اقدامات کرے،دنیا بھر میں 13 کروڑ سے زائد افراد بے گھر ہیں، تنازعات، تشدد اور ماحولیاتی آفات نقل مکانی کی بڑی وجوہات ہیں

یو این ایچ سی آر کی عالمی خدمات قابلِ تعریف ہیں، پناہ گزینوں کی واپسی کے لیے یو این ایچ سی آر کی معاونت چاہتے ہیں، واپس جانے والے افراد اپنی ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں

پاکستان 40 سال سے 40 لاکھ افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کر رہا ہے۔ چیلنجز کے باوجود پاکستان نے انسانی ہمدردی کے اصول برقرار رکھے۔

انجینئر امیر مقام کا کہنا تھا کہ پاکستان نے پناہ گزینوں کو تعلیم، صحت اور روزگار کی سہولتیں فراہم کیں۔ پاکستان ماحولیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثرہ ممالک میں سرفہرست ہے۔

انجینئر امیر مقام نے کہا کہ حالیہ تباہ کن سیلابوں سے لاکھوں افراد بے گھر ہوئے۔ کلائمٹ ریزیلینٹ فنڈ کے فوری آغاز کیا جائے

پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 90 ہزار جانوں کی قربانی دیں ۔ پاکستان کو 150 ارب ڈالر سے زائد معاشی نقصان برداشت کرنا پڑا

انجینئر امیر مقام کا کہنا تھا کہ پناہ گزینوں کی محفوظ اور باعزت واپسی ہم سب کی ذمہ داری، واپسی کیلئے امن، تعلیم اور روزگار میں سرمایہ کاری ضروری ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ میزبان ممالک کیلئے بروقت فنڈنگ اب تک مکمل طور پر فراہم نہیں ہو سکی۔ اقوام متحدہ کی 80ویں سالگرہ پر انسانی ہمدردی پر مبنی “ری سیٹ” کی اپیل

انجینئر امیر مقام کا تین نکات پر زور ، پاکستان انسانی بحرانوں کے پائیدار حل کیلئے پرعزم ہے۔ استحکام، معاونت اور آبادکاری میں ہم سب کو تعاون کرنا چائیے

مزید یہ بھی پڑھیں:سیڑھیاں اغوا برائے تاوان کیس ،2 ملزمان کو عمر قید کی سزا سنادی

Scroll to Top