نادرا

نادرا کا شہریوں کو ایک سہولت مفت فراہمی کیلئے بڑا فیصلہ

نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے نئے اقدامات کے بعد وفات کے بعد اندراج میں نمایاں اضافہ ہوگا ۔  

اس مسئلے کے حل کے لیے وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر نادرا نے اہم اصلاحات متعارف کروائی ہیں ۔

نادرا نے اعلان کیا ہے کہ وفات کی بنیاد پر شناختی کارڈ کی منسوخی اب بالکل مفت ہوگی اور اس کے لیے کوئی فیس وصول نہیں کی جائے گی ۔

نادرا نے صوبائی سول رجسٹریشن مینجمنٹ سسٹم (CRMS) کے ساتھ ڈیٹا شیئرنگ کے نظام کو مزید مضبوط بنایا ہے تاکہ وفات کے اندراج میں شفافیت لائی جا سکے ۔

اس کے ساتھ ہی بائیومیٹرک تصدیق کو بھی لازمی قرار دے دیا گیا ہے تاکہ کسی قسم کے غلط یا جعلی اندراجات کی گنجائش باقی نہ رہے ۔

حکام کے مطابق اصلاحات کے بعد ابتدائی طور پر چند تکنیکی دشواریاں ضرور سامنے آئیں، تاہم نتائج نہایت حوصلہ افزا ہیں ۔

اموات کے اندراج میں چھ گنا اضافہ ہوا ہے، ڈیٹا کی درستی میں نمایاں بہتری آئی ہے جبکہ جعلی اندراجات میں واضح کمی دیکھی گئی ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری : نادرا نے مشکل کام آسان کر دیا

نادرا نے عوامی سہولت کیلئے پاک آئی ڈی ایپ (Pak ID App) میں نئی خصوصیات شامل کر دی ہیں۔ اب شہری اپنے قریبی رشتہ دار کی وفات کے بعد شناختی کارڈ منسوخی کی درخواست اسی ایپ کے ذریعے جمع کرا سکتے ہیں ۔

پنجاب کے تین اضلاع میں بطور پائلٹ پراجیکٹ وفات کا اندراج بھی ایپ کے ذریعے ممکن بنایا گیا ہے ۔

نادرا کا کہنا ہے کہ جلد ہی پیدائش، شادی، طلاق اور وفات کے اندراج کی یہ سہولت ملک بھر میں دستیاب ہوگی ۔

اس کے ساتھ خاندانی ریکارڈ دیکھنے کی مفت سہولت اور ڈیٹا میں تضاد کی نشاندہی کا فیچر بھی ایپ میں شامل کیا گیا ہے تاکہ شہری اپنے ریکارڈ کو خود درست رکھ سکیں ۔

نادرا نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ زندگی کے اہم واقعات کا بروقت اندراج صوبائی سول رجسٹریشن مینجمنٹ سسٹم (CRMS) میں کروائیں اور اپنے خاندانی ریکارڈ کو نادرا کے ساتھ اپ ڈیٹ رکھیں تاکہ مستقبل میں کسی قانونی یا دستاویزی دشواری سے بچا جا سکے ۔

Scroll to Top