مظفرآباد: ممبر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی شوکت نواز میر نے کہا ہے کہ معاہدہ پر میں وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے دلی طور پر مشکور ہیں۔
معاہدہ کے بعد پریس کانفرنس میں شوکت نواز میر نے کہا کہ میں کمیٹی ممبران کا مشکور ہوںجو یہاں آئے اوروزیراعظم شہبازشریف کا خصوصی جنہوں نے بیرون ملک سے نوٹس لیا اور وفد یہاں بھیجا۔
انہوں نے کہا کہ پہلے مذاکرات میں تعطل آیا لیکن دونوں طرف سے نیتیں ٹھیک تھیں اور ہم دوبارہ بیٹھے اورمعاملہ حل ہوا جس پر وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دلی طورپر مشکور ہوں
یہ بھی پڑھیں: ایکشن کمیٹی سے معاہدہ ، عملدرآمد کیلئے امیر مقام کی سربراہی میں کمیٹی قائم
انہوں نے کہا کہ یہ ہماراندرونی معاملہ تھا کسی ملک کو مداخلت کی ضرورت نہیں، ہم معاملات بہتر طور پر حل کرنا جانتے ہیں، پولیس اہلکار ہمارے بھائی ہیںوہ نوکری کرنے آئے تھے ، پرتشدد واقعات کی ہم حمایت نہیں کرینگے۔
شوکت نواز میر نے کہا کہ ہم بھائی ہیں ، ہمارا کبھی کوئی گیپ نہیں آئیگا، یہی کہوں گا کہ دل میں کوئی بات نہ رکھی جائے، امید ہے جو چیزیں طے کی گئی ہیں وہ پوری کی جائیگی اور دوبارہ افراتفری نہیں ہوگی۔




