مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل)وزیراعظم پاکستان شہبازشریف کی کاوشیں رنگ لے آئیں۔عوامی ایکشن کمیٹی اور حکومتی وفد کے درمیان مذاکرات میں اہم پیش رفت سامنے آگئی۔۔عوامی ایکشن کمیٹی اور وفاقی حکومت کی کمیٹی کے درمیان معاملات طے پاگئے۔
عوامی ایکشن کمیٹی کے آفیشل فیسبک پیج کے مطابق حکومت کے ساتھ عوامی ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کا آج ہی نوٹیفکیشن جاری کردیا جائےگا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبران اسمبلی کی پنشن ختم کرنے اور اشرافیہ کی مراعات ختم کرنے کا فیصلہ۔۔مہاجرین اسمبلی کی تعداد میں کمی اور طریقہ انتخاب کیلئے کمیٹی قائم کی جائے گی
مہاجرین ممبران اسمبلی کو کابینہ سے فارغ کرنے اور ترقیاتی فنڈز بند کرنے پر اتفاق رائے
تفصیلات کے مطابق حکومت اور ایکشن کمیٹی کے مابین کئی نکات پر اتفاق رائے ہوگیا جبکہ چند معاملات پر مزید مشاورت اور قانون سازی کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے
جس میں سیاسی جماعتوں، حکومت پاکستان اور عوامی ایکشن کمیٹی کے نمائندے شامل ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق حکومت کا عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبے پر مہاجرین ممبران وزارتوں سے فارغ ،صحت،تعلیم مفت،ڈویلپمنٹ ،ہیلتھ اور ایجوکیشن کیلئے پاکستان 30 ارب دیگا۔۔
اہم نکات:
مہاجر ممبران اسمبلی کو کابینہ سے الگ کرنے اور ان کے ترقیاتی فنڈز بند کرنے پر اتفاق، جبکہ ان کی تعداد، خاتمے یا انتخابی طریقہ کار پر حتمی فیصلہ اعلیٰ سطحی کمیٹی کرے گی۔
اشرافیہ کی مراعات میں کمی پر بھی اصولی اتفاق؛ اراکین اسمبلی کی پنشن ختم کرنے، وزراء کی سرکاری گاڑیوں کے معیار اور سابق وزرائے اعظم و صدور کی مراعات میں کمی کا فیصلہ کمیٹی کرے گی۔
نیلم جہلم اور دیگر پن بجلی منصوبوں سے متعلق معاملات بھی کمیٹی میں زیر غور آئیں گے۔
حالیہ لانگ مارچ و احتجاج میں جاں بحق افراد کے ورثاء کو معاوضہ دینے پر بھی اتفاق۔
حکومتی ذرائع کے مطابق انٹرنیٹ اور موبائل سروسز فوری طور پر اس لیے بحال نہیں کی جا رہیں تاکہ گزشتہ دنوں کی وڈیوز وائرل ہو کر حالات کو کشیدہ نہ کریں۔
اعلامیہ کے کم از کم ایک گھنٹے بعد سروسز بحال کر دی جائیں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات کا عمل بحال ہو چکا ہے اور جلد ہی مشترکہ اعلامیہ جاری ہوگا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:دریائے نیل آپے سے باہر،ہر طرف سیلابی صورتحال،درجنوں گاؤں ڈوب گئے




