دریائے نیل آپے سے باہر،ہر طرف سیلابی صورتحال،درجنوں گاؤں ڈوب گئے

خرطوم(کشمیر ڈیجیٹل)دریائے نیل کے کنارے ٹوٹنے کے باعث سوڈان میں شدید سیلاب آ گیا جس سے دارالحکومت خرطوم کے شمالی علاقوں سمیت درجنوں گاؤں پانی میں ڈوب گئے۔

خبرایجنسی کے مطابق بارشوں کے بعد دریا کی سطح میں غیر معمولی اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں پانی گھروں اور گلیوں میں داخل ہو گیا۔

سیلابی ریلے سے متعدد دیہات مکمل طورپرزیرآب آ گئے جبکہ متاثرہ علاقوں میں سینکڑوں افراد نقل مکانی پرمجبور ہو گئے، کئی خاندان اپنا سامان اور ضروری اشیاء چھوڑ کرمحفوظ مقامات کی طرف منتقل ہو رہے ہیں۔

سیلاب کے باعث شاہراہوں پر کئی فٹ پانی جمع ہو جانے سے ٹریفک کا نظام مفلوج ہو گیا ہے۔ گاڑیاں پھنسنے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ کئی دیہی راستے مکمل طورپرمنقطع ہو چکے ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق امدادی اداروں نے متاثرہ علاقوں میں ہنگامی کارروائیاں شروع کردی ہیں تاہم مسلسل بارشوں کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ دریائے نیل کی سطح میں حالیہ اضافہ غیر معمولی بارشوں کا نتیجہ ہے اوراگر پانی کی مقدار مزید بڑھی تو مزید علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ایم ڈی کیٹ امتحانات 26 اکتوبر کو ہوں گے، 50ہزار سے زائد امیدوار شامل ہونگے

Scroll to Top