آزاد کشمیر میں جھڑپیں،تین پولیس اہلکار شہید، نام سامنے آگئے

مظفرآباد: آزادکشمیر میں احتجاجی مظاہرے،مظفرآباد، ڈڈیال اور دھیرکوٹ میں شرپسندوں کی فائرنگ سے تین پولیس اہلکار شہید ہوگئےجبکہ متعدد سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق باغ میں جھڑپوں کے دوران شہید ہونے والے اہلکاروں میں کانسٹیبل خورشیداور کانسٹیبل جمیل کا تعلق باغ سے ہے جبکہ پولیس کانسٹیبل طاہر رفیع شہید کا تعلق مظفر آباد سے ہے

دھیر کوٹ میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی تفصیلات منظرِ عام پرآگئیں۔ عوامی ایکشن کمیٹی کے مسلح بلوائیوں نے پولیس اہلکاروں پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس سے3 پولیس اہلکار شہید اور نو زخمی ہیں ۔

عوامی ایکشن کمیٹی کے شر پسندوں کا راولاکوٹ اور ڈڈیال میں پولیس پر حملہ مسلح شر پسندوں نے چمیاٹی، دیر کوٹ اور ڈڈیال کے علاقوں میں پولیس پر بلا اشتعال فائرنگ کی مسلح شر پسندوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے آزاد کشمیر پولیس کے تین بہادر سپاہی جس میں ایک اے ایس آئی بھی شامل ہے۔

مسلح شر پسندوں کی اندھا دھند فائرنگ سے 9 پولیس اہلکار زخمی بھی ہیں مسلح بلوائیوں کی فائرنگ سے ایک شہری جاں بحق اور متعدد شہری زخمی بھی ہیں۔

پولیس کے تمام شہید اور زخمی ہونے والوں کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے، عوامی ایکشن کمیٹی کے مسلح بلوائیوں کا قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملہ اس بات کا ثبوت ہے کے اس شر پسند جھتے کا مقصد آزاد کشمیر میں صرف اور صرف انتشار پھیلانا ہے۔

شہید اور زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کے خاندانوں نے حکومت سے قاتلوں کو قانون کے کٹہرے میں لا کر سخت سزائیں دینے کا مطالبہ کر دیا۔

مسلح بلوائیوں کے خلاف قانون نافذ کرنے والے ادارے سخت قانونی کاروائی کر رہے ہیں کسی بھی مسلح جھتے کو قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں سونے کی قیمت مزید بڑھ گئی، فی تولہ سونا 4 لاکھ 10 ہزار 278 روپے تک پہنچ گیا

Scroll to Top