آزادکشمیر ، کتنے والدین نے سروائیکل کینسر ویکسین لگوانے سے انکار کیا؟ 

اسلام آباد: ملکی تاریخ کی پہلی انسداد سروائیکل کینسرویکسین کیخلاف مہم نے حکومت کو چکرا دیا، جھوٹا پروپیگنڈاجیت گیا۔

ذرائع کے مطابق انسداد سروائیکل کینسر ویکسینیشن مہم نے حکومت کو چکرا دیا، ویکسینیشن مہم سے متعلق من گھڑت، جھوٹا پروپیگنڈہ جیت گیا کیوں کہ بڑی تعداد میں شہریوں نے کینسر ویکسین لگوانے سے انکار کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیو کے بعد انسداد سروائیکل کینسر ویکسین سے انکار کے لاکھوں کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، مہم کے پہلے نو روز میں ویکسین انکار کے 30 لاکھ کیسز رپورٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: پروپیگنڈے کا بہترین جواب، وفاقی وزیرنے بیٹی کوسروائیکل کینسرکی ویکسین لگوادی

ذرائع کا بتانا ہے کہ آزاد کشمیر میں 1 لاکھ 27 ہزار229والدین نے بچیوں کو سروائیکل کینسر ویکسین لگوانے سے انکار کیا جبکہ پنجاب میں سے زیادہ والدین نے ویکسین لگوانے سے انکار کیا۔

پنجاب میں ایچ پی وی ویکسین انکار کے 21 لاکھ 95ہزار793، سندھ میں 6 لاکھ 59ہزار 997 ، اسلام آباد میں 58456 والدین نے ایچ پی وی ویکسین لگوانے سے انکار کیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ انسداد ایچ پی وی مہم کا ہدف 1 کروڑ 17 لاکھ 2ہزار 787بچیوں کی ویکسینیشن ہے، انسداد سروائیکل کینسر ویکسینیشن مہم 15 تا 27 ستمبر چلائی گئی۔

Scroll to Top