میرپور: جزوی لاک ڈائون،مارکٹیں بند، پٹرول پمپس ، میڈیکل سٹورز ،ہوٹل کھلے،پولیس کی بھاری نفری تعینات

میرپور (کشمیرڈیجیٹل)آزادکشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر میرپور ڈویژن میں لاک ڈاؤن جاری ہے، میرپور، بھمبر اور کوٹلی میں مارکیٹیں جزوی طور پر بند ہیں جبکہ پٹرول پمپ، میڈیکل اسٹورز اور ہوٹلز کھلے ہیں۔

قائداعظم چوک میرپور میں مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے مہاجرین کی 12 نشستیں ختم کرنے، وزراء و بیوروکریسی کی مراعات واپس لینے، صحت کارڈ بحالی، مساوی تعلیم اور طلبہ یونین کی بحالی سمیت میرپور ائیرپورٹ بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔ کوٹلی میرپور اور بھمبر میں پہیہ جام ہڑتال سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے

امن و امان کے لئے آزادکشمیر پولیس کے ساتھ ساتھ ضلع میرپور میں اسلام آباد پولیس کے ایک ہزار اہلکار اور بکتر بند گاڑی تعینات کر دی گئی ہے۔میرپور بھمبر کوٹلی میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر بند ہے

مزید یہ بھی پڑھیں:عوامی ایکشن کمیٹی کے کارندوں نے ایمبولینس کا راستہ روک لیا، بزرگ شہری چل بسے

Scroll to Top