مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل) مسلم کانفرنس کی امن ریلی پر جائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے مسلح شر پسندوں کا حملہ ،عوامی ایکشن کمیٹی کے مُسلح شر پسندوں نے اپنے ناکام احتجاج کا غصہ عوام پر نکالنا شروع کر دیا ۔
عوامی ایکشن کمیٹی کے مسلح شر پسندوں کی فائرنگ سے گیارہ شہری زخمی۔بٹل میں بھی عوامی ایکشن کمیٹی کے مُسلح شر پسندوں نے ایمبولنس کا راستہ روک لیا جسکی وجہ سے بزرگ شہری محمد صادق وفات پا گئے ۔
عوامی ایکشن کمیٹی کے مُسلح شر پسند غلیلوں اور ہتھیاروں سے پولیس پر حملے بھی کر رہے ہیں، جو صاف ظاہر کرتا ہے کے عوامی ایکشن کمیٹی کے عزائم شروع سے شر پسندانہ تھے
علاقے کے عوام نے ایمبولنس روکے جانے پر غصے میں آ کر عوامی ایکشن کمیٹی کی کھڑی روکاوٹیں اٹھا کر پھینک دیں ۔عوامی ایکشن کمیٹی کی ریلی میں اشتہاریوں کی موجودگی کا انکشاف
عوامی ایکشن کمیٹی کی ہلڑ بازی اور درندگی کے خلاف عوام سراپا احتجاج۔قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شر پسندوں اور لیڈران کے خلاف قانونی کاروائی شروع کر دی
مزید یہ بھی پڑھیں:احتجاجی کال مسترد، توڑ پھوڑ ، ہنگامہ آرئی میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی شروع




