مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)غیورکشمیری عوام نے مفاد پرست عناصرکی احتجاجی کال کو یکسر مسترد کردیا۔
آزاد کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال بری طرح ناکام ہو گئی ۔
بیشتر شہروں میں بازار اور دکانیں کھلی ہیں اور معمولات زندگی رواں دواں ہیں،
کچھ مفاد پرست عناصر نے ہڑتال کی ناکامی کے پیش نظرامن وامان کی صورتحال خراب کرنے کی کوشش کی۔۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی میں ملوث افراد کیخلاف قانونی کارروائی شروع کردی ۔۔
سکیورٹی ادارے امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنےکیلئے مصروف عمل ہیں۔کسی کو بھی اپنے مذموم عزائم کیلئے معمولات زندگی کو متاثر کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔
عوامی املاک کو نقصان پہنچانے اور ہنگامہ آرائی میں ملوث افرادکیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی،
مزید یہ بھی پڑھیں: مظفرآباد میں عوامی ایکشن کمیٹی کا احتجاج کشیدگی اختیار کر گیا، پولیس بس پر پتھراؤ




