اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس ریٹرن فارم سے اثاثوں کی متوقع مارکیٹ ویلیو کا کالم ختم کر دیا۔
ایف بی آر کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہاگیا ہے کہ متوقع مارکیٹ ویلیو کا کالم وزیراعظم کی ہدایت پر ختم کیا گیا ہے۔
کالم ختم کرنےکی منظوری وزیراعظم کی طرف سے بنائی گئی کمیٹی نے دی۔
وزیراعظم نے متنازع کالم پر عوامی اعتراضات کے بعد وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی سربراہی میں کمیٹی بنائی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: نان فائلرز پر بینک ٹرانزیکشنزمزید مہنگی، پراپرٹی خریداروں کو ریلیف ،ایف بی آر کا بڑا اعلان
کمیٹی میں وزیرپیٹرولیم، وزیرمملکت خزانہ، اٹارنی جنرل، سیکرٹری خزانہ ، چیئرمین ایف بی آر اور ممبر کسٹمز ایف بی آر بھی شامل تھے۔
اعلامیے کے مطابق کمیٹی نے ایف بی آرکی جانب سے ٹیکس ریٹرنز میں شامل نئے کالم کا جائزہ لینا تھا۔ کمیٹی نےکالم کے اثرات کا جائزہ لیا، ضروری اصلاحی اقدامات یا بہتری کی سفارشات تیار کیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر کا سوشل میڈیا پر دولت دکھانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن
واضح رہے کہ 18 اگست کو ٹیکس ریٹرن جمع کرانے والوں کے لیے آئرس فارم میں تبدیلی کی گئی تھی اور ایف بی آر نے گوشواروں میں اثاثوں کی مارکیٹ ویلیو ظاہر کرنا لازمی قرار دے دیا تھا۔