جعلی فوجی افسربن کر دوسری شادی رچانے والا پکڑا گیا

نیلم: بور بالا وادی نیلم سے تعلق رکھنے والا شخص فراکٹ بٹ ولد بہادر بٹ نکاح کے عین موقع پر اس وقت رنگے ہاتھوں پکڑا گیا جب اس نے خود کو جعلی  آرمی میجر ظاہر کر کے ایک شادی شدہ خاتون سے دوسری شادی کا منصوبہ بنایا۔

ذرائع کے مطابق ملزم نے گوجرخان کا رہائشی اور پاک آرمی میں میجر کے عہدے پر فائز ہونے کا جھوٹا دعویٰ کیا۔ اس نے مذکورہ خاتون کو طلاق دلوا کر خود سے شادی کے لیے راضی کیا اور اس کے والدین سے تعلقات بنا کر بغیر کسی والدین یا سرپرست کو ظاہر کئے رشتہ طے کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: جعلی ڈگری کیس، جمشید دستی کو 17 سال قید کی سزا سنادی

ملزم نے متاثرہ خاندان کو نیا گھر بنانے، مالی امداد اور راشن مستقبل کے جھوٹے خواب دکھائے۔ نکاح کے دن جب لڑکی کے اہل خانہ نے اس کے والدین کو بلانے کا کہا تو اس نے بہانہ بنایا کہ والدہ کو دل کا دورہ پڑا ہے اور وہ ہسپتال میں ہیں۔

نکاح خواں کی جانب سے شناختی کارڈ طلب کرنے پر ملزم نے مزید بہانے بازی کی جس پر شک ہونے کے بعد فوری تحقیقات کی گئیں۔ معلوم ہوا کہ فراکٹ بٹ پہلے سے شادی شدہ اور دو بچوں کا باپ ہے اور اسی گاؤں بور بالا کا رہائشی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: باغ، انتظامیہ کا کریک ڈائون،قاری سفیر نامی جعلی پیر گرفتار،حوالات بند

موقع پر موجود افراد نے ملزم کی چھترول کی اور بعد ازاں اسے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

دورانِ تفتیش اس کے والدین، بیوی اور بچے بھی سامنے آ گئے جنہوں نے تمام حقائق کی تصدیق کرتے ہوئے ملزم کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج پر رضامندی ظاہر کی۔

Scroll to Top