امریکی صدر ٹرمپ کا فیلڈ مارشل عاصم منیر کو بہترین شخصیت قرار دیناقوم کیلئے اعزاز، انوارالحق

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)وزیراعظم آزادجموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی پراثر ملاقات کا خیر مقدم کیا ہے۔

اپنے خصوصی بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کے ساتھ وزیراعظم پاکستان کی ملاقات سے ملک کا وقار بلند ہوا۔۔

دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی موجودگی پاک فوج کی بین الاقوامی اہمیت کی عکاس ہے۔۔

امریکی صدر کا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو بہترین شخصیت کا حامل قرار دینا ایک اعزاز ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور شہباز شریف کی ملاقات تزویراتی بلندی کی آئینہ دار ہے۔۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان دو دنوں میں تیسری ملاقات پاکستان کی عالمی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے،ڈونلڈ ٹرمپ کا مسلم سربراہان سے ملاقات میں پاکستان کی اہمیت کو اجاگر کرنا سفارتی کامیابی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں رہنماؤں کی ملاقات سے مشرق وسطیٰ میں امن کی راہیں کھلیں گی،پاک امریکہ دوستی کی ایک تاریخ ہے جسے اس ملاقات سے مزید گہرائی ملی ہے۔۔

امریکی صدر سے وزیراعظم پاکستان کی ملاقات سے جنوبی ایشیاء سمیت دنیا میں بھارتی اثر و رسوخ کو دھچکہ لگا ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں رہنماؤں کی ملاقات مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں مددگار ثابت ہو گی۔۔

پاکستان کا وقار عالمی سطح پر بلند ہونے سے کشمیری عوام کو دلی خوشی ملی ہے،دونوں رہنماؤں کی ملاقات سے دونوں ملکوں کے تعلقات مزید مضبوط ہونگے،امریکی صدر نے پاکستان کو مسلم ممالک کے لیڈر کے طور پر تسلیم کیا ہے۔۔

مزید یہ بھی پڑھیں:دریائے ستلج میں طوفانی سیلاب،ایک قصبہ مکمل جبکہ دوسرے گاؤں کے 50 گھردریا برد

Scroll to Top