دبئی (کشمیر ڈیجیٹل)ایشیاء کپ سپر فور مرحلہ۔ پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش، بنگلہ دیشی ٹیم کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ، میچ کی فاتحہ ٹیم اتوار کو بھارت کیخلاف فائنل میچ کھیلے گی ۔
ایشیا کپ 2025 کے پانچویں سپر فور مقابلے میں پاکستان کا مقابلہ بنگلہ دیش سے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگا ۔ ٹاس کے پہلے مرحلے میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
ہندوستان نے پچھلی بار جیت کے بعد فائنل میں اپنی جگہ پہلے ہی بنا لی ہے، اس مقابلے کا فاتح اتوار کو ہونے والے ٹائٹل شو ڈاؤن میں انہیں چیلنج کرنے کے لیے دوسرا مقام حاصل کر لے گا۔
ٹاس جیتنے کے بعد بنگلادیشی کپتان نے کہا کہ ہم چیمپئن شپ کے لیے کھیل رہے ہیں،ہماری ٹیم پہلے بالنگ کرتے ہوئے اچھا پرفارم کرتی ہے،کوئی بھی فائنل کھیلنا اچھا موقع ہوتا ہے،ٹیم میں دوتبدیلیاں کی ہیں۔
پاکستانی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی،150ر ن کاہدف اچھا ہوگا،اپنے پلانز پر عمل اور اچھی کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:یونس خان نے قومی کرکٹرز کو اہم مشورہ دے دیا




