جلال آباد گارڈن: زرعی نمائش، پاک فوج کا لائیوسٹاک سٹال عوامی توجہ کا مرکز بن گیا

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) محکمہ زراعت حکومت آزاد جموں و کشمیر مظفرآباد کے زیر اہتمام جلال آباد گارڈن میں *زرعی نمائش* میں پاکستان آرمی کی جانب سے لگایا گیا لائیوسٹاک سیکٹر کا اسٹال عوام کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

پاکستان آرمی نے محکمہ زراعت و لائیوسٹاک کے ساتھ فعال تعاون کے ذریعے قوم کی خدمت اور بالخصوص دور دراز اور محروم علاقوں کی بہتری کے عزم کا اعادہ کیا۔

ان کی سرگرمیوں میں *ڈی ورمنگ مہمات، مفت ویٹرنری میڈیکل کیمپس، اور مصنوعی نسل کشی کی خدمات* شامل ہیں، جو مویشیوں کی صحت، پیداوار میں بہتری، اور کسانوں کی معاشی بہتری کے لیے بے حد مؤثر ثابت ہو رہی ہیں۔

زرعی نمائش میں پاک آرمی کے اسٹال نے نہ صرف زرعی اور ویٹرنری اقدامات کو پیش کیا گیا بلکہ فوج اور عوام کے درمیان مضبوط رشتے کی خوبصورت عکاسی بھی کی گئی۔

یہ اقدام آزاد کشمیر کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے فوج کے غیر متزلزل عزم کی واضح مثال ہے۔وزیر زراعت و لائیوسٹاک سردار میر اکبر خان اور ڈائریکٹر جنرل لائیو سٹاک و زراعت ڈاکٹر محمد اعجاز خان کی قیادت میں یہ عظیم الشان زرعی نمائش جدت، علم اور اشتراک کا مرکز بن گئی۔۔

جس نے زراعت اور لائیوسٹاک کے شعبہ جات کی معاشی و سماجی ترقی میں اہمیت کو اجاگر کیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مہاجرین نشستوں کا خاتمہ مسئلہ کشمیر پر شبخون، ایکشن کمیٹی تصادم سے گریز کرے،پنشنرزایسوسی ایشن

Scroll to Top