ہیلتھ ایمپلائز یونین باغ کا محکمہ صحت ملازمین پرتشدد، بداخلاقی کیخلاف شدید احتجاج

باغ( کشمیر ڈیجیٹل ) گزشتہ روز بنی ماہلدرہ میں محکمہ صحت عامہ کے ملازمین کے ساتھ ایک مقامی شخص کی بدتمیزی کار سرکار میں مداخلت،عملہ کو ایک گھنٹہ محصور کر کے حبس بے جا میں رکھنے اور چھپ چھپا کر قبل از گرفتاری عبوری ضمانت بھی کروا لینے کیخلاف ہیلتھ ایمپلائز یونین ،پیرا میڈیکس نے بھر پور احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر موصوف کی فوری گرفتاری کے نعرے درج تھے شرکاء، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سے احتجاج کرتے ہوئے پریس کلب باغ تک آئے۔

احتجاجی مظاہرہ سے صدر پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن راجہ امتیاز خان صدر الائیڈ ہیلتھ شمیم اختر و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دو دن کا وقت دیتے ہوئے کہا کہ اگر دو دنوں میں واقعہ میں ملوث اہلکاران کی عبوری ضمانت منسوخ کر کے گرفتاری عمل میں نہ لائی گئی تو یہ احتجاج ریاست گیر ہو گا۔

دریں اثناء باغ انتظامیہ بھی موقع پر پہنچ گئی اور شرکائے احتجاج کو اہلکاران کے خلاف کسی بھی قسم کی نرمی نہ برتنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وقوعہ کے روز بھی انتظامیہ نے خفیہ چھاپے مارے،اگلے روز بھی ملزم کے گھر چھاپہ مارا گیا مگر گھر موجود نہ تھا۔۔

کہیں چھپ کر عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کی ۔آئندہ تاریخ پر ویسے بھی عبوری ضمانت منسوخ ہو جانی ہے۔

ملزم کے خلاف تین دفعات کے تحت ایف آئی آر درج ہے۔اس واقعہ میں ملوث کسی بھی اہلکار کو معاف نہیں کیا جائے گا۔

ان کے خلاف سخت ترین کارروائی کے لئیے باغ انتظامیہ محکمہ صحت کیساتھ کھڑی ہے۔۔کسی کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دینگے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:امریکی صدر ٹرمپ اور وزیراعظم شہبازشریف کے درمیان ملاقات وائٹ ہاؤس میں ہوگی

Scroll to Top