صناء (کشمیر ڈیجیٹل)یمنی حوشیون کی جانب سے اسرائیلی ساحلی شہر ایلات کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ حملے کے نتیجے میں 20 افراد زخمی ہو گئے۔
اسرائیلی ایمبولینس سروس کے مطابق واقعے کے بعد شہر میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی اورریسکیو ٹیموں کو متاثرہ علاقے میں بھیج دیا گیا۔
ڈرون حملے کے بعد ایلات شہر میں دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں جبکہ سائرن بجائے گئے، زخمی افراد کواسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
حملے کے بعد اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے ساحلی علاقے کی ناکہ بندی کردی اور فضائی نگرانی بڑھا دی گئی ہے دوسری جانب اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ دفاعی نظام نے کئی ڈرونزکو فضا میں ہی تباہ کیا۔
یہ حملہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب خطے میں کشیدگی پہلے ہی عروج پر ہے اوراسرائیل کو سرحدی علاقوں میں سکیورٹی خدشات کا سامنا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:او آئی سی رابطہ گروپ کا اجلاس، وادی کشمیر کی بگڑتی صورتحال پر اظہار تشویش