ہٹیاں بالا: جیپ کا المناک حادثہ، ایک شخص جاں بحق، چار زخمی

ہٹیاں بالا (کشمیر ڈیجیٹل نیوز) حدود تھانہ پولیس سٹی ہٹیاں بالا میں شام 6 بج کر 30 منٹ پر ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا۔

اطلاعات کے مطابق جیپ ہاٹ ٹاپ نمبر 643، جسے فاضل ولد افضل خان قوم عباسی سکنہ لانگلہ ڈرائیو کر رہا تھا، ہٹیاں بالا سے ترھیڑی جاتے ہوئے بمقام تریڑھی لانگلہ حادثے کا شکار ہوگئی۔

حادثے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار اورنگزیب ولد بابو خان عمر 35 سال سکنہ بانڈی لانگلہ موقع پر جاں بحق ہوگیا، جبکہ چار افراد زخمی ہوئے جن میں مشتاق ولد علی زمان، معیز، تاج دین اور ڈرائیور فاضل ولد افضل خان شامل ہیں۔

زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔۔۔۔

مزید یہ بھی پڑھیں:یمن کا اسرائیل پر بڑا ڈرون اٹیک، 20 افراد زخمی، ایمرجنسی نافذ

Scroll to Top