حکومت آزادکشمیر اور ایکشن کمیٹی کے مابین مذاکرات جاری،جلد تفصیلات سے آگاہ کرینگے، انجینئرامیر مقام

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل) وزیر اعظم پاکستان کے نمائندوں اور عوامی ایکشن کمیٹی کے اراکین کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔

مذاکرات میں وزیر امور کشمیر امیر مقام اور وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری بھی شریک ہیں جبکہ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے ہر ڈویژن سے تین تین ممبران شامل کئے گئے ہیں۔

اس موقع پر وفاقی حکومت اور حکومت آزاد کشمیر کے اعلیٰ افسران کے ساتھ ساتھ آزاد کشمیر کے پانچ وزراء بھی مذاکراتی ٹیم کا حصہ ہیں۔

امیر مقام نے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ وہ بہتری کی امید کے ساتھ مظفرآباد آئے ہیں اور مذاکرات کے بعد میڈیا کو تفصیلی طور پر آگاہ کریں گے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:فلسطینیوں کی نسل کشی بند ورنہ نوبیل بھول جائیں: فرانسیسی صدر کا ٹرمپ کو دو ٹوک پیغام

Scroll to Top