اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)اسلامی نظریاتی کونسل نے رقوم کی ٹرانزیکشن (transaction)پرودہولڈنگ ٹیکس کو غیر شرعی قراردے دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کونسل کا کہنا ہے کہ ودہولڈنگ ٹیکس زیادتی کے مترادف ہے،کونسل نے رائے دی کہ انسانی دودھ ذخیرہ کرنے کے ادارے مخصوص شرائط کے تحت قائم کیے جا سکتے ہیں۔
دوسری جانب اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ آج کے اجلاس کے حوالے سے یہ تاثر سامنے آیا کہ کونسل نے ود ہولڈنگ ٹیکس کے بارے میں حتمی رائے قائم کر لی ہے جبکہ حقیقتا چند اراکین نے اس پر ابتدائی بحث کی اور جس میں اراکین کے آراء مختلف تھیں۔
اراکین نے اس پر اگلے اجلاس میں ماہرین سے مشاورت کرنے کا کہا۔ چنانچہ فیصلہ ہوا تھا کہ کو نسل کے آمدہ اجلاس میں اس پر سیر حاصل بحث کی جائے اور متعلقہ ماہرین سے رائے لی جائے۔ زیر بحث مسئلے پر کونسل کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔
مفاسد سے بچنے کے لیے پہلے لازمی قانون سازی کی جائے۔انسانی دودھ کے حوالے سے قانون سازی میں کونسل کو بھی شامل کیا جائے۔
اسلامی نظریاتی کونسل نے دیت کے قانون میں ترمیم کی شقوں کی مخالفت کر دی،کونسل نے کہا کہ دیت کے قانون میں ترمیم کے لیے پیش کردہ بل سےاتفاق نہیں کرتے۔
دیت کی سونا چاندی اور اونٹ سے متعلق شرعی مقداریں قانون میں شامل رہنی چاہئیں،بل میں چاندی کو حذف اور سونے کی غیر شرعی مقدار کو معیار بنایا گیا ہے ۔
جاری اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ شوگر کے مریضوں کے لیے حلال اجزا والی انسولین دستیاب ہے ۔حلال اجزا والی انسولین کی دستیابی پر خنزیر کے اجزاء پر مشتمل انسولین سے پرہیز کیا جائے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وادی نیلم، فوڈاتھارٹی کا بڑے پیمانے پر کریک ڈائون، مضر صحت اشیائے خوردونوش تلف