اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)وزیراعظم پاکستان کے دفتر نے حکومت آزادکشمیر اور عوامی ایکشن کمیٹی کے مابین مذاکرات کی کامیابی کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی۔ بروز بدھ 24 ستمبر کو مظفرآباد میں وفاقی وزراء کے ساتھ فیصلہ کن مذاکراتی عمل کا آغاز ہوگا۔
وزیراعظم ہائوس کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر اور جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان حکومت پاکستان مسائل کو خوش اسلوبی اور پرامن طریقے سے حل کرنے میں مدد کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
وزیر اعظم شہبازشریف کی ہدایت پر وزیرامور کشمیر گلگت وبلتستان انجینئرامیر مقام، طارق فضل چوہدری، وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور کو مظفر آباد کا دورہ کریں گے اور دونوں اطراف کی مذاکراتی کمیٹیوں سے بات چیت کریں گے۔
امید ہے حکومت آزادکشمیر عوامی مسائل حل کیلئے وفاقی سطح پر دی گئی کمیٹی کیساتھ ہر ممکن تعاون کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے گی ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مسلم لیگ ن آزادکشمیر سیاسی کمیٹی کا اجلاس، عوامی مسائل حل کیلئے کردار ادا کرنے پراتفاق