آزاد کشمیر ہائیکورٹ نے چیف الیکشن کمشنر کیلئے پینل فوری طور پر تشکیل دینے کا حکم دے دیا ۔
مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری اعجاز کھٹانہ کی رٹ پٹیشن منظور کرتے ہوئے ہائیکورٹ آزادکشمیر نے حکم دیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے پینل ارسال کریں۔
واضح رہے کہ چیف الیکشن کمشنر اور ممبر کا عہدہ ابھی تک خالی ہے ، لہذا آئین کے تحت متعلقہ حلقے قانونی طور پر چیف الیکشن کمشنر اور ممبر کی تقرری کے پابند ہیں۔
ہائیکورٹ نے سماعت کیلئے درخواست پر دلائل اور درخواست گزاروں کو بطور فریق بنایاجواب دہندگان کی درخواست پر غور کیلئے دائر رٹ پٹیشن منظور کرلی۔ جواب دہندگان کو مشترکہ طور پر اور یکے بعد دیگرے چیف الیکشن کمشنر اور ممبر کو آئین کے حکم کے تحت فوری طور پر اوپر کیے گئے مشاہدات کی روشنی میں تعینات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اس فیصلے کی ایک نقل متعلقہ حلقوں کو تعمیل کیلئے بھیجی جائے گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب : ممتاز دینی رہنما،سعودی مفتیِ اعظم شیخ عبدالعزیز آل شیخ انتقال کرگئے




