مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)شہباز ماڈل پبلک سکول اپرچھتر میں چند شرپسند عناصر نے اچانک حملہ کر دیا۔ حملے میں وائس پرنسپل، دو طالب علم اور خواتین اساتذہ زخمی ہو گئیں۔
حملے کے دوران پرنسپل کے کپڑے پھاڑ دیے گئے، جبکہ تعلیمی ماحول کو شدید نقصان پہنچا۔عینی شاہدین کے مطابق شرپسند عناصر نے اسکول میں داخل ہو کر نہ صرف عملے اور طلبہ کو تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ خواتین اساتذہ کے ساتھ بھی بدتمیزی کی۔
واقعے کے فوراً بعد پولیس نے مقدمہ درج کر لیا، تاہم بااثر ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔اساتذہ، والدین اور تعلیمی حلقوں نے اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری اور سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
تعلیمی ادارے امن، علم اور تہذیب کے مراکز ہیں، انہیں انتشار اور غنڈہ گردی سے محفوظ رکھنا حکومت اور معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:چار شادیاں اور 100 سے زائد بچے، اماراتی محقق کے اعتراف پر بحث چھڑ گئی




