یوم دفاع پاکستان، پاسبان وطن کے زیراہتمام ریلی، سیمینار، طلباء ،سول سوسائٹی کی بھرپور شرکت

راولپنڈی(کشمیر ڈیجیٹل) پاسبان وطن پاکستان کی جانب سے دفاع پاکستان ریلی منعقد کی گئی ۔عائشہ لاثانی سکول راولپنڈی کے طلبہ کی ہمراہی میں کیا گیا حکیم سعید شہید کے قائم کردہ اس تعلیمی ادارے کے اساتذہ اور طلبہ کی ایک بڑی تعداد نے پاسبان وطن پاکستان کے مرکزی عہدے داروں اور سول سوسائٹی کے شرکاء کے ساتھ یوم دفاع کے حوالے سے دفاع پاکستان ریلی میں شرکت کی۔۔

سکول کی پرنسپل محترمہ نور قریشی نے پاسبان وطن پاکستان کے وفد کا عائشہ لاثانی سکول امد اور ریلی میں شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا اور 1965 کی جنگ کے مناظر کا انکھوں دیکھا حال حاضرین کے سامنے بیان کیا۔۔

بعد اذاں سکول کے طلبہ نے پاکستان کے دفاعی اداروں کو ٹیبلو ، تقاریر اور ملی نغموں کی صورت خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات پاسبان وطن پاکستان رخشندہ تسنیم ، وومن ونگ کوارڈینیٹر شازیہ کیانی ، رابطہ کمیٹی کنوینیر حسنہ خٹک پریزیڈنٹ پبلک ایڈ کمیٹی طاہر محمود وائس پریزیڈنٹ رانا اشتیاق پریزیڈنٹ کلائمیٹ کمیٹی یٰسین بھٹی وائیس پریزیڈنٹ کلائمیٹ منیر اکرم مرکزی رہنما حسن محمد یوتھ پریزیڈنٹ بختی شاہ جنرل سیکرٹری نبی شاہ اور چیئرمین پاکستان شیخ مختار احمد نے شرکت کی ۔۔

پاسبان وطن پاکستان کے رہنماؤں نے نہ صرف پاک فوج کے جوانوں اور شہداء کو خراج تحسین پیش کیا بلکہ ملک کی تعمیر و ترقی میں اورنظریات کی حفاظت میں طلبہ کے کردار کو اہمیت کو اجاگر کیا –

مزید یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد: 11 مقامات ڈینگی ہاٹ اسپاٹ قرار، مزید 12 کیسز رپورٹ

Scroll to Top