ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پرجرمانے 10گنا بڑھانے کی تجویز

ٹریفک قوانین کی بار بار خلاف ورزی کرنے پر اب لائسنس معطل،بھاری جرمانے ہونگے ۔ٹریفک پولیس کی جانب سے تیار سمری حتمی مراحل میں پہنچ گئی ہے ۔

پنجاب میںسمری کی تمام اداروں سے منظوری ہو گی جس کے بعد کابینہ کمیٹی کو بھجوائی جائے گی۔25مختلف خلاف ورزیوں پرکم سے کم جرمانہ 2ہزار روپے مقرر کر دیا گیا۔

قوانین کی خلاف ورزی پر زیادہ سے زیادہ جرمانے 20 ہزار روپے تک ہونگے ۔ہر خلاف ورزی پر 2سے لیکر 4پوائنٹس کی کٹوتی بھی کی جائے گی۔

سالانہ 20پوائنٹس کی خلاف ورزیوں پر لائسنس 2ماہ سے 1سال کیلئے معطل ہوگا۔فی الوقت 100سے 500روپے تک کی خلاف ورزیوں پرجرمانہ وصول کیا جارہاہے ۔صرف 5خلاف ورزیوں پر عدالتی احکامات پر 2ہزار تک جرمانہ کیا جارہا ہے ۔

اوورسپیڈنگ پر جرمانہ 2ہزار سے 20 ہزار روپے وصول کیا جائیگااوورسپیڈنگ کی خلاف ورزی پر 4پوائنٹس کی کٹوتی ہو گی۔ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی پر 2ہزار سے 15ہزارروپے تک جرمانہ ہوگا۔

ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی پر بھی 4پوائنٹس کی کٹوتی ہو گی۔اوور لوڈنگ پر جرمانہ 2ہزار سے 15ہزار روپے تک ہو گا۔اوورلووڈنگ کرنے پر بھی 4پوائنٹس کی کٹوتی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: مظفرآباد میں ٹریفک پولیس کی زیادتیوں کے خلاف بائیک رائیڈرز کا احتجاج

ون وے کی خلاف ورزی پر جرمانہ 2ہزار سے 15ہزارروپے تک ہو گا۔ون وے کی خلاف ورزی پر بھی 4پوائنٹس کی کٹوتی ہوگی۔تیز ڈرائیونگ پر جرمانہ 3ہزار سے 15ہزار روپے ہوگا،4پوائنٹس کی کٹوتی ہوگی۔

پریشر ہارن پر2ہزار سے 10ہزارروپے جرمانہ اور 2پوائنٹس کی کٹوتی ہوگی ۔ٹریفک پولیس کی جانب سے بھجوائی گئی سمری جلد کابینہ میں پیش کی جائے گی ۔

ٹریفک حکام کے مطابق کابینہ کی منظوری کی بعد پنجاب بھر میں عملدرآمد شروع کرایا جائیگا۔مینوئل چالاننگ ختم کر کے ای چالاننگ سسٹم حتمی مراحل میں ہے ۔

یاد رہے کہ پنجاب میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر پہلے سے ہی بھاری جرمانے کئے جا رہے ہیں،ملک بھر میں بھاری چالانوں کا قانون لاگو ہونے کا بھی امکان ہے۔

Scroll to Top