واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دہے کہ اگر افغانستان نے بگرام ائیربیس واپس نہ دی تو سنگین نتائج ہوں گے۔
ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ ٹروتھ سوشل پر بیان جاری کرتے ہوئے کہاکہ اگر افغانستان بگرام ائیربیس واپس نہیں دیتا جنہوں نے اسے بنایا یعنی امریکاتو بہت بر اہوگا۔
If Afghanistan doesn’t give Bagram Airbase back to those that built it, the United States of America, BAD THINGS ARE GOING TO HAPPEN!!! President DJT
(TS: 20 Sep 17:29 ET)…
— Trump Truth Social Posts On X (@TrumpTruthOnX) September 20, 2025
امریکی اخبار کے مطابق امریکا اور طالبان کے درمیان انسداد دہشت گردی کارروائیوں پر مذاکرات ہو رہے ہیں ۔بگرام ائیربیس پر محدود تعداد میں امریکی فوج کی تعیناتی پر غور کیا جا رہاہے ،مذاکرات کی قیادت امریکی نمائندہ خصوصی ایڈم بوہلر ررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بگرام ایئربیس چھوڑنا شرمناک، افغانستان سے واپسی پر بات چیت جاری: ٹرمپ
اس سے پہلے ٹرمپ کہہ چکے ہیں کہ بگرام ائیربیس امریکا کو نہیں چھوڑنا چاہیے تھابگرام فوجی ائیر بیس واپس لینے کی کوشش کر رہے ہیں ، یہ ائیر بیس اس لیے بھی حاصل کرنا چاہتے ہیں کیونکہ یہ اُس مقام سے صرف ایک گھنٹے کے فاصلے پر ہے جہاں چین اپنے جوہری ہتھیار تیار کرتا ہے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانیہ کے دورے پر برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے طالبان کو بگرام ائر بیس مفت میں دے دی لیکن اب ہم اسے واپس لینے کی کوش کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کے اعزاز میں برطانوی شاہی خاندان کا عشائیہ، شاہ چارلس کا خراج تحسین
ٹرمپ نے صحافیوں سے کہا کہ یہ شاید ایک بریکنگ نیوز ہو لیکن ہم اس ائیر بیس کو واپس لینے کی کوشش کررہے ہیں۔
ٹرمپ کی جانب سے بگرام ائیر بیس کا ذکر ہوتے ہی برطانوی وزیر اعظم کے چہرے کے تاثرات تبدیل ہوگئے اور وہ حیرت سے صدر ٹرمپ کو دیکھنے لگے۔