راولاکوٹ تاریخی معرکہ حق جلسے میں بھارت کا سینہ چاک کریں گے،ضیاء القمر کا اعلان

باغ، (کشمیر ڈیجیٹل ) وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سردار ضیاءالقمر کی رہائش گاہ پر راولاکوٹ کے مقام پر ہونے والے معرکہ حق جلسہ عام کے حوالہ سے مشاورتی اجلاس جلسہ عام کی شکل اختیار کر گیا۔

سینکڑوں کی تعداد میں حلقہ شرقی وسطی باغ کے کارکنان ، پارٹی ورکروں ، عہدیداران کی شرکت اس موقع پر وزیر حکومت سردار ضیاء القمر کا کہنا تھا کہ ہم مسلع افواج پاکستان کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔۔

جس طرح پاکستان نے حالیہ جنگ میں بھارت کو ناکوں چنے چبوائے پوری قوم کا نا صرف سر فخر سے بلند کر دیا بلکہ یہ پیغام بھی دیا کہ پاکستانی کی سلامتی اور خودمختاری پر کوئ آنچ نہیں آنے دیں گے۔۔

کشمیری قوم یکجہتی کا مظاہرہ کرے اور حق خودارادیت کیلئے مل کر جدوجہد کی جائے، انہوں نے کہا کہ باغ سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ معرکہ حق جلسہ عام جو کہ راولاکوٹ میں ہونے جا رہا ہے شرکت کر کے یہ پیغام دیا جائے گا کہ کشمیری قوم پاک فوج کی پشت پر کھڑی ہے اور بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے لائیں گے اور اس کا سینہ چاک کرینگے

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان ہونے والا حالیہ دفاعی معاہدہ کو کشمیری قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں کیونکہ پاکستان اور سعودی عرب ایک جسم کی ماند ہیں سعودی حکومت نے ناصرف ہر مشکل میں پاکستان کی مدد کی بلکہ بلکہ روز اول سے پاکستان کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے رہے۔۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان زندہ باد جلسہ میں آزادکشمیر بھر سے اور بالخصوص باغ سے ہزاروں کارکنان شرکت کریں گے پاکستان اور مسلح افواج کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں گے

انہوں نے کہا حکومتوں سے لوگوں کو شکوہ ضرور ہوتے اور مسائل کے حل کے لیے احتجاج بھی ہوتے ہیں لیکن احتجاج کی آڑ میں کسی کو اپنا نظریہ مسلط کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے کیوں پاکستان اور کشمیر لازم ملزوم ہیں

کشمیریوں کو جب تک رائے شماری کا حق نہیں ملتا کشمیریوں کی جدوجہد جاری ساری ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بہترین سفارتکاری کی وجہ سے آج دنیا کے اندر پاکستان کا مقام و مرتبہ بلند ہوا۔۔

لوگ ایک بار پھر پاکستان کو عزت کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں سردار ضیاء القمر نے کہا کہ انتشاری فضا پیدا کرنے کے بجائے ہمیں باہمی اتفاق کے ساتھ مسائل کے حل کی طرف بڑھنا چاہیے وقت آگیا ہے

مزید یہ بھی پڑھیں:یورپی ممالک کے متعدد ایئرپورٹس پرسائبر حملہ، نظام درہم برہم، درجنوں پروازیں منسوخ

Scroll to Top