5فروری کو پوری پاکستانی قوم بلا تفریق کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے نکلتی ہے، سردار تنویر الیاس

(کشمیرڈیجیٹل) سابق وزیرِاعظم سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ 5فروری کا دن پاکستان بھر میں کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کے طور پر منایا جاتا ہے، اور یہ دن اس بات کی علامت ہے کہ پوری قوم سیاسی وابستگی اور طبقاتی فرق سے بالاتر ہو کر ایک مقصد کے لیے اکٹھی ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر سال پاکستانی عوام کندھے سے کندھا ملا کر کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے حقِ خودارادیت کے لیے آواز بلند کرتے ہیں تاکہ دنیا کو یہ باور کرایا جا سکے کہ کشمیر کا مسئلہ نامکمل ہے اور فوری توجہ کا متقاضی ہے۔

سردار تنویر الیاس نے کہا کہ اپنے دورِ وزارتِ عظمیٰ میں انہوں نے اس مسئلے کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے اقدامات کیے، حتیٰ کہ او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کو کشمیر کا دورہ کرایا گیا جہاں نو مسلم ممالک کے سفیروں نے بھی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: بگرام ایئربیس چھوڑنا شرمناک، افغانستان سے واپسی پر بات چیت جاری: ٹرمپ

ان کا کہنا تھا کہ اگر دیگر ممالک بھی 5فروری کو یومِ یکجہتی کشمیر منانے لگیں تو اس سے بھارت پر دباؤ بڑھے گا اور عالمی برادری بالخصوص انسانی حقوق کے اداروں کو کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کے حوالے سے سنجیدگی سے قدم اٹھانا پڑے گا۔

Scroll to Top