پاکستان کا بھارت کیخلاف بڑا اقدام، فضائی حدود کی بندش میں 24 اکتوبر تک توسیع

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)پاکستان نے بھارت کیلئے فضائی حدود کی بندش میں 24 اکتوبر تک توسیع کردی ۔

سول ایوی ایشن نے بھارت کے لیے فضائی حدود میں بندش سے متعلق نوٹم جاری کردیا اور کہا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود بھارتی رجسٹرڈ طیاروں کے لیے بدستور دستیاب نہیں ہوگی۔

ایوی ایشن نے کہا ہے کہ یہ پابندی ان تمام جہازوں پر لاگو ہے جو بھارتی ائیرلائنز یا آپریٹرز کی ملکیت ہیں اور ان کے زیر آپریشن ہیں یا ان سے لیز پر حاصل کیے گئے ہیں۔

نوٹم میں کہا گیا ہے کہ اس پابندی میں فوجی پروازیں بھی شامل ہیں۔سول ایوی ایشن کے مطابق اس پابندی کا نفاذ 19 ستمبر 2025 کو دوپہر ایک بجے سے ہوگا اور اختتام 24 اکتوبر 2025 کو صبح 4:59 بجے پر ہوگا۔

سول ایوی ایشن نے وضاحت کی ہے کہ یہ پابندی زمین سے لے کر غیر محدود اونچائی تک مؤثر ہوگی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بدمعاشی نہیں چلے گی ، تاجر دکانیں کھولیں میرے ہوتے کوئی خطرہ نہیں، چوہدری یٰسین

Scroll to Top