مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل)دارالحکومت مظفرآباد میں قائم نادرا آفس گوجرہ میں نیٹ سسٹم ہر آدھے گھنٹے بعد گھنٹوں ریسٹ پہ جانے لگا درجنوں افراد دن بھر اپنے خاندان اور بچوں کے ساتھ خوار ہونے لگے۔
فاسٹ نیٹ ہونے کے باعث جو کام دس منٹوں میں ہو جاتا تھا گذشتہ چند ماہ سے نیٹ کی سپیڈ کم اور بار بار رک جانے سے گھنٹوں انتطار کیا جانے لگا۔
نادر میں موجود خواتین حضرات شدید مسائل کا شکار۔
شناختی کارڈ۔فارم ب اور دیگر لازمی کاموں کیلئے آنے والے افراد نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا کہ نادرا آفس کے نیٹ کے سسٹم کو فعال بنانے میں کردار ادا کریں
سینکڑوں افراد کو شناختی کارڈ کے حصول کیلئے آنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:معرکہ حق ،سردار تنویر الیاس خان کا 21 ستمبر کو راولاکوٹ میں تاریخی جلسہ کرنے کا اعلان




