پاک ،سعودیہ دفاعی معاہدہ ، آزادکشمیر بھر میں یوم تشکر منایا گیا،شہر شہر ریلیاں

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر کے حالیہ دورہ کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے تاریخی معاہدے کی خوشی میں پورے آزاد کشمیر میں انتہائی عقیدت و احترام نظریاتی جوش و جذبے سے بعد از نماز جمتہ المبارک یوم تشکر منایا گیا ۔۔

آزاد کشمیر کے تمام بڑے چھوٹے شہروں قصبوں میں پاکستان اور افواج پاکستان سے اظہار یکجھتی اور سعودی عرب کا شکریہ ادا کرنے کیلئے ریلیاں نکالی گئیں۔۔

گزشتہ روز مہاجر کیمپ مانک پیاں میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سابق چیئرمین پروفیسر عبد الغنی بھٹ کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاسبان حریت کے زیر اہتمام غائبانہ نمازِجنازہ ادا کی گئی ۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی سینئر پارلیمنٹرین چوہدری لطیف اکبر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات امیدوار اسمبلی حلقہ سات لیپہ ویلی شوکت جاوید میر، چیئرمین پاسبان حریت عزیز احمد غزالی ،وائس چیئرمین عثمان علی ہاشم ،یوتھ رہنما رضوان مغل، فیاض احمد ،چوہدری مشتاق احمد کے علاوہ بڑی تعداد میں تمام مکاتب فکر کے زعماء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔۔

اس موقع پر بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر قانون ساز اسمبلی سینئر پارلیمنٹرین چوہدری لطیف اکبر امیدوار اسمبلی حلقہ سات شوکت جاوید میر چیئرمین پاسبان حریت عزیز احمد غزالی نے خطاب کرتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیر میں آٹھ لاکھ قابض افواج کی ریاستی دہشت گردی لا قانونیت انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کروانے میں عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے۔۔

پاکستان اور سعودی عرب میں ہونے والا تاریخی معاہدہ بھارت سمیت ملک دشمن قوتوں کیلئے ڈیتھ وارنٹ ہے انھوں نے کہا سید علی گیلانی کے بعد پروفیسر عبد الغنی بھٹ کی تدفین میں ساتھ ناروا سلوک اسکے اخلاقی دیوالیہ کا ثبوت ہے۔۔

چوہدری لطیف اکبر شوکت جاوید میر عزیز احمد غزالی نے صدر پاکستان آصف علی زرداری چیئرمین بلاول بھٹو زرداری خاتون اول محترمہ آصفہ بھٹو زرداری کے دورہ چین کی سفارتی کامیابیاں اور پاکستان سعودی عرب کے درمیان فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کے دورہ کے موقع پر دفاعی معاہدہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی کیلئے امید کی کرن عوام کیلئے حوصلہ افزا ہے ۔۔

انھوں نے کہا کہ مظبوط خوشحال مستحکم جمہوری پاکستان تحریک آزادی کشمیر کا ضامن ہے پاکستان اور افواج پاکستان اہل کشمیر کی ریڈ لائن ہیں سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر امیدوار اسمبلی حلقہ سات شوکت جاوید میر نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ چیئرمین پاسبان حریت عزیز احمد غزالی کی طرف سے دیئے جانے والے پرتکلف ظہرانہ میں ان کی رہائشگاہ پر جا کر شرکت کی۔۔

مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا جبکہ بھارت کی جانب سے دی جانے والی جارحیت کی دھمکیوں کے خلاف افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہر قربانی کا عزم کیا گیا

مزید یہ بھی پڑھیں:شاہین آفریدی کی بیٹنگ سے متعلق بھارتی اسپنر کلدیپ یادیو نے کیا کہا؟

Scroll to Top