امریکا نے بھارت کیلئے ایران کی چاہ بہار بندرگاہ پر پابندیوں سے استثنیٰ ختم کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق امریکا نے دیگر ممالک کے لیے بھی چاہ بہار بندرگاہ پر پابندیوں سے استثنیٰ ختم کر دیا ہے۔
امریکا نے بھارت اور دیگر ممالک کو ایرانی بندرگاہ پر کام جاری رکھنے کے لیے 2018 سے پابندیوں سے استثنیٰ دیا ہوا تھا، امریکا کا پابندیوں سے استثنیٰ واپس لینے کا فیصلہ 29 ستمبر سے نافذ العمل ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ ، بھارت کا بھی ردعمل سامنے آگیا
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت چاہ بہار بندرگاہ کے ایک ٹرمینل کی تعمیر میں شامل تھا اور رواں سال مئی میں بھارت نے اس ٹرمینل کو آپریٹ کرنے کے 10 سالہ معاہدے پر بھی دستخط کئے تھے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے چاہ بہار بندرگاہ کو ایران اور افغانستان سے تجارت کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔




