لیپا ویلی (کشمیر ڈیجیٹل)وادی لیپہ، جسے جنتِ صغیر کہا جاتا ہے، اپنی برف پوش چوٹیوں، بہتے چشموں، لہلہاتے کھیتوں اور مہمان نواز لوگوں کی وجہ سے ملک بھر میں مشہور ہے۔
گزشتہ برسوں میں یہ وادی سیاحت کے مرکز کے طور پر اُبھری، لیکن اس سال پاک بھارت کشیدگی اور شدید بارشوں نے سیاحت کو ماند کر دیا۔
گیسٹ ہاؤس خالی ہیں، بازار سنسان ہیں اور وہ قافلے جو وادی کو رونق بخشتے تھے، اب غائب ہیں۔ھیتوں میں سرخ چاول، اخروٹ، سیب اور مکی کی بہار مگر سیاح نہ ہونے کی وجہ سے ایک گہری خاموشی چھائی ہے۔
یہ خاموشی صرف موسم کی نہیں بلکہ اُن خوابوں کی ہے جو مقامی لوگ سیاحت سے جوڑتے تھے۔ تاہم، وادی کے باسی اب بھی اُمید رکھتے ہیں کہ حالات بہتر ہوں گے اور ایک دن پھر لیپہ وادی سیاحوں سے آباد ہو گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:غزہ جغرافیہ نہیں، ایک چیخ ہے, رفح کراسنگ سے افسوسناک رپورٹ سامنے آگئی




