حرمین شریفین کا دفاع اہل پاکستان کیلئے اعزاز کا باعث ہے، سردار عتیق

مظفرآباد:صدرمسلم کانفرنس و سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردارعتیق احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدہ وقت کی اہم ترین ضرورت تھی، معاہدہ پرپاکستان اور سعودی عرب کی قیادت اور عوام مبارکباد کے مستحق ہیں۔

ایک بیان میں سردار عتیق خان نے کہا کہ یہ دفاعی معاہدہ بہت سارے خطرات اور حادثات کی کامیاب پیش بندی ہے۔ اس دو طرفہ معاہدے نے پاکستان کی دفاعی صلاحیت کو ایک بار پھر ساری دنیا میں اجاگر کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین اور سعودی عرب کی مقدس سرزمین کا دفاع اہل پاکستان کے لیے اعزاز کا باعث ہے۔ دوطرفہ معاہدے کے دوران فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی موجودگی سعودی عرب اور پاکستان کے مشترکہ دشمنوں کے سینے پر مونگ دلنے کے مترادف ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مہاجرین کی نشستیں ختم کرنا ان کے زخموں پر نمک پاشی ہے : سردار عتیق

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دو طرفہ معاہدے کے نتیجے میں امکان موجود ہے کہ سعودی عرب اپنی دفاعی صلاحیت میں خودکفیل ہوجائے۔ پاک سعودی دفاعی معاہدہ خلیجی ممالک اور مشرق وسطی میں آمدہ خطرات کے راستے میں بڑی رکاوٹ بن سکتا ہے۔

 

Scroll to Top