خضدار (کشمیر ڈیجیٹل)سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خضدار کے علاقے زہری میں انٹیلی جینس بیسڈ معلومات پر بڑی کارروائی کی ۔
سکیورٹی فورسز نے زہری میں فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج موجود ہیں سکیورٹی فورسز نے انٹیلجنس بیسڈ آپریشن کرکے فتنہ الہندوستان کے چار دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ ایک کو زخمی کر دیا
ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں آصف، ضیا، شاہد اور علی شامل ہیں جبکہ زخمی ہونے والے دہشت گرد کی شناخت حسنین کے نام سے ہوئی ہے
خضدار کے علاقہ زہری میں سکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلجنس بیسڈ آپریشن کرکے چار دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ ایک کو زخمی کر دیا
دوسری جانب صوبہ ہلمند میں جعفر ایکسپریس حملے کے ماسٹر مائنڈ اور فتنہ الہندوستان کے ڈپٹی کمانڈر کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا
مقامی ذرائع کے مطابق فتنہ الہندوستان بی ایل اے “مجید بریگیڈ “کے ڈپٹی کمانڈر کیپٹن رحمان گل المعروف استاد مرید کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ۔وہ چینی شہریوں کی ہلاکت سمیت متعدد بڑے دہشت گرد حملوں میں ملوث رہا۔
مزید یہ بھی پڑھین:ڈی جی ایس سی او میجر جنرل عمر احمد شاہ کا بڑا اقدام،گڑھی دوپٹہ، دھیرکوٹ میں فری لانسنگ ہبز کا افتتاح




