دبئی (کشمیر ڈیجیٹل) ایشیاء کپ : یواے ای کرکٹ ٹیم کا ٹاس جیت کر پاکستان کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ ۔
ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے اہم میچ میں میزبان یو اے ای نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
کپتان یواے ای کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ آج اوس کا اہم کردار ہوگا۔ کوشش ہوگی کہ پاکستان کیساتھ مضبوط کھیل کھیل سکیں۔
اس موقع پر میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ بھی موجود تھے ۔ میچ ریفری نے پاکستانی ٹیم سے معافی مانگ لی
آئی سی سی کے متنازعہ میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مینجر اور ٹیم کے کپتان سے معافی مانگ لی ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایکس اکاونٹ پر جاری بیان میں کہا گیاہے کہ اینڈی پائی کرافٹ نے انڈیا پاکستان کے میچ میں دونوں ٹیموں کے کپتانوں کو مصافحہ کرنے سے منع کیا تھا، پاکستان کرکٹ بورڈ نے اینڈی پائی کرافٹ کے اس عمل پر سخت رد عمل کا اظہار کیا تھا۔
اینڈی پائی کرافٹ نے 14 ستمبر کے واقعے کو مس کمیونیکیشن کا نتیجہ قرار دے کر معذرت کی، آئی سی سی نے 14 ستمبر کو میچ کے دوران کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی انکوائری پر آمادگی کا اظہار کر دیا۔
یاد رہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان میچ کچھ دیر میں دبئی میں شروع ہونے جارہاہے جس میں میچ ریفری کو تبدیل نہیں کیا گیاہے ، اینڈی پائی کرافٹ ہی میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے جیولن تھرو فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا