بھمبر(کشمیر ڈیجیٹل)چیف انجینیئر محکمہ برقیات آزاد کشمیر نذیر مغل نے بھمبر کا دورہ کیا ،نئی برقیاتی ڈویژن ٹو کی مجوزہ سائیٹ کامعائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ڈپٹی کمشنر بھمبر مرزا ارشد محمود جرال سے ملاقات کی دوران ملاقات ایکسئین برقیات بھمبر میاں عبید اللہ ایکسئین عمارات مظہر حسین و دیگر افسران موجود تھے چیف انجینیئر برقیات نے کہا کہ وزیراعظم ازاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق کے ویژن کے مطابق عوام کو بہترین ریلیف فراہم کرنے کے لیے بڑے اقدامات کیے جا رہے ہیں
رمضان المبارک میں صارفین کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے صارفین کو کسی بھی دشواری سے بچانے کیلئے خصوصی اقدامات کیے جائیں اس کے علاوہ وزیراعظم ازاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے ہدایات دی ہیں کہ بجلی کے حوالے سے ترقیاتی پروجیکٹس پر جلد کام مکمل کیا جائے
ڈپٹی کمشنر بھمبر مرزا ارشد محمود جرال نے کہا کہ محکمہ برقیات کو ضلعی انتظامیہ بھمبر کی جانب سے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔چیف انجنئیر نے ضلع بھمبر کے برقیات حکام کو ہدایت کی کہ رمضان المبارک سے قبل سماہنی فیڈر کو مکمل کرکے رپورٹ کریں۔ برقیات ورکشاپ کا معائنہ کیا،مجموعی طور پر برقیات حکام بھمبر کی کارگذاری کو سراہا.ایکسیئن میاں عبیداللہ اور ایس ڈی او محمدارسلان میرنےاس عزم کا اظہار کیاکہ صارفین کی سہولیات کے پیش نظرتمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں گے۔