مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)آزاد جموں و کشمیر کابینہ نے محکمہ پولیس کیلئے’’وردی خریداری کی منظوری دیدی ہے۔
محکمہ مالیات کے نوٹیفکیشن کے مطابق آزادکشمیر کابینہ کی جانب سے دی گئی منظوری کے تحت اینٹی رائیٹ کٹس (سٹیل ہیلمٹ، رائیٹ جیکٹ، رائیٹ شیلڈ، بیٹن سنگ، گرؤن گارڈنی / ایلیو پیڈ وغیرہ) کی خریداری شامل ہے جس کیلئے 5 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
نئے بھرتی ہونے والے ریکروٹس کی کٹس اور 8651 ملازمین پولیس کیلئے ’’عمدہ یونیفارم الاؤنس‘‘ کے قیام کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

یونیفارم الاؤنس پر کل 6 کروڑ روپے لاگت آئے گی، اور تمام اخراجات قواعد کے مطابق آڈٹ کئے جائیں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:33 لاکھ کی نمائندگی کرنیوالی اسمبلی کو 10 ہزار لوگ یرغمال نہیں بنا سکتے،انوارالحق کی ایک بار پھر تنبیہ




