چناری سے درہ جانیوالی جیپ حادثے کا شکار ،ڈرائیور جاں بحق

جہلم ویلی: ضلع جہلم ویلی کے علاقہ چناری سے درہ جانے والی جیپ باغ گڑتھامہ میں حادثہ کا شکار ہوگئی، ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پیر کو رات گئےجہلم ویلی کے علاقہ چناری سے درہ جانے والی جیپ باغ گڑتھامہ میں گہری کھائی میں جاگری ، ڈرائیور شیراز ولد روشن دین موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: جڑی کس میرپور میں کار اور سوزوکی کا خوفناک حادثہ، متعدد افراد زخمی

حادثے میں کاشف ولد قیاس دین ساکنہ درہ زخمی ہو گیا،چناری پولیس نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق ڈرائیور کی لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا۔

Scroll to Top