سہنسہ،ہولاڑ (کشمیر ڈیجیٹل) سابق وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر و رہنماء پاکستان پیپلز پارٹی سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ آزاد کشمیر پاکستان کی دفاعی فصیل ہےجو 24 کروڑ عوام کے دلوں میں بستی ہے ۔
افواج پاکستان کی عظیم قربانیوں کی بدولت آج ہم آزاد فضاؤں میں سانس لے رہے ہیں اور مسلح افواج کشمیری عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں، پاکستان کے قیام سے قبل ہی کشمیری عوام نے اپنی منزل کا فیصلہ دے دیا تھا۔
پاکستان میں کشمیریوں کو ہمیشہ بے پناہ محبت ملی اور آج بھی پاکستان کی بیوروکریسی، دفاعی اور قومی سلامتی کے اداروں میں آزاد کشمیر کے باصلاحیت افراد اعلیٰ ترین عہدوں پر خدمات انجام دے رہے ہیں جبکہ دنیا بھر میں کشمیری مختلف شعبوں میں پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں۔۔
سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جڑیں پورے ملک میں مضبوط ہیں اور آزاد کشمیر میں عوامی حمایت کے باعث اب پیپلز پارٹی کو اقتدار میں آنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔
سردار تنویر الیاس سہنسہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام منعقدہ “ہم ہیں پاکستان” جلسہ عام سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے، اسلام آباد سے روانگی کے بعد جب سردار تنویر الیاس خان اپنے قافلے کے ہمراہ ہولاڑ انٹری پوائنٹ پہنچے تو پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے کارکنان اور عوام کی بڑی تعداد نے ان کا فقیدالمثال استقبال کیا، فلک شگاف نعرے لگائے گئے، پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور مختلف مقامات پر استقبالیہ کیمپ لگائے گئے۔۔
ہولاڑ سے سہنسہ شہر تک جلوس کی صورت میں شاندار مناظر دیکھنے میں آئے اور عوام کی والہانہ شرکت نے استقبال کو تاریخی بنا دیا، جلسہ عام کی صدارت چوہدری اصغر بنگیال نے کی جبکہ میزبانی کے فرائض سردار ماجد رزاق ایڈووکیٹ ممبر سی ای سی پیپلز پارٹی نے انجام دیئے
اپنے خطاب میں سردار تنویر الیاس خان نے بھارت میں مسلمانوں کے خلاف جاری مظالم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ صورتِ حال یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ بھارتی فوج کی اپنی ترجمان کرنل صوفیہ قریشی کو بھی دہشت گردوں کی بہن کہہ کر نشانہ بنایا گیا اور ان کے گھر پر حملہ کیا گیا، جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ بھارت میں مسلمان کس قدر نفرت اور تعصب کا شکار ہیں۔۔۔
انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کی عظیم قربانیوں کی بدولت آج ہم آزاد فضاؤں میں سانس لے رہے ہیں، کشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں اور ان کی منزل پاکستان ہے۔۔
جلسہ عام سے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور مقامی شخصیات نے بھی خطاب کیا جن میں چوہدری جاوید اقبال ایڈووکیٹ صدر حلقہ سہنسہ، علی اصغر بنگیال سرپرست اعلیٰ پیپلز پارٹی سہنسہ، چیئرمین مسلم حیات، سردار ضیاء الحمید، سردار رئیس انقلابی، چیئرمین علم حیات یو سی اٹکور، سردار قزافی قیوم وارڈ ممبر تڑالہ، سردار ظہیر، سائیں ضیافت، زبیع اللہ، سردار افراز ایڈووکیٹ، سردار طیب ابراہیم جنرل سیکریٹری حلقہ سہنسہ نے خطاب کیا
، سبیل گجر سیکریٹری جنرل تحصیل سہنسہ، چوہدری ایوب صدر ٹریڈر ونگ پیپلز پارٹی سہنسہ، سردار اشفاق صدر سوشل میڈیا پیپلز پارٹی سہنسہ، مختیار شاہ، فاروق مغل، سردار محمد کامران، پرویز مغل ایڈووکیٹ، مقبول چغتائی، خانی زمان چغتائی، محمد عرفان مغل سابق وائس چیئرمین پی وائی او، جہانزیب مغل، ظہیر عباسی، گلفام خان، محسن مغل اور نجم دین شامل تھے۔۔
مقررین نے سابق وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ انہوں نے اپنے دور حکومت میں عوامی امنگوں کی حقیقی ترجمانی کی، عوامی حکومت قائم کی اور تاریخ ساز اقدام کے طور پر بلدیاتی انتخابات کرائے جو ان کی جمہوری سوچ اور عوامی خدمت کے عزم کا عملی ثبوت ہے،
مقررین نے کہا کہ سردار تنویر الیاس خان نے ریاستی عوام کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے اور جمہوری اقدار کو فروغ دیا، عوام نے امید ظاہر کی کہ سردار تنویر الیاس خان آئندہ بھی اسی جذبے اور عزم کے ساتھ عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور ریاست کی تعمیر و ترقی میں نمایاں کردار ادا کریں گے
اس موقع پر سردار تنویر الیاس خان کے ہمراہ وزیر حکومت جاوید بٹ، مشیر حکومت سردار احمد صغیر، ممبر کشمیر کونسل سردار عدنان سیاب خالد، سابق معاون خصوصی سردار امتیاز شاہین، سابق پولیٹیکل ایڈوائزر سردار افتخار رشید، سردار عمر تنویر خان، سردار شبریز صابر، راجہ قمر الزمان، سید ارشد گردیزی، سردار عمران یاسین، سردار عاصم حمید اور سردار جواد سید حسین بھی شریک تھے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کشمیر سمیت مختلف علاقوں میں آج رات سے 19 ستمبر تک موسلادھار بارشوں کا امکان